• news

ملالہ کا اردن کی سرحد کا دورہ، پناہ گزین کیمپوں میں خواتین، بچوں سے ملاقات

عمان (ثناء نیوز) ملالہ یوسف زئی نے اپنے والد اور اقوام متحدہ کے رضا کاروں کے ہمراہ اردن کی سرحد کا دورہ کیا۔ ملالہ نے مہاجرین کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا۔ 16 سالہ ملالہ نے پناہ گزین کیمپوں میں بچوں اور خواتین سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ اردن کی سرحد پر واقع ان کیمپس میں 6 لاکھ 50 ہزار پناہ گزین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ملالہ فنڈ کے نام سے قائم ادارہ اردن میں ایک سیو دی پروجیکٹ شروع کر رہا ہے جس کا مقصد کیمپوں میں بچوں کی مدد کرنا ہے۔ اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ امن اور بچوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھاتی رہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن