• news

پنجاب میں پنجابی طالبان ہیں نہ کوئی نو گو ایریا: رانا ثناء اللہ

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی دہشت گردوں کے خلاف موثر ہتھیار ہے مگر امریکہ خود استعمال کرنے کی بجائے ٹیکنالوجی پاکستان کو دے میں ۔نسداد دہشت گردی فورس 3000 اہلکاروں پر مشتمل ہو گی جس میں 35 فیصد سابق فوجی اور 65 فیصد پولیس سے ہو گی، حکومت طالبان سے مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے اور دہشت گردی کیخلاف وفاقی حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی ہی کریگی۔ ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے ہی مذاکرات کا آغاز کیا ہے لیکن شدت پسندوں  کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے کا عمل کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا بلکہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مغرب کو خوش کرنے اور ان سے ڈالر لینے کیلئے پنجاب میں پنجابی طالبان کی بات کرتے ہیں لیکن حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں جہاں تک نو گو ایریا کا تعلق ہے تو پنجاب کے ایک ایک انچ پر پنجاب حکومت کی رٹ قائم ہے اور یہاں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن