• news

آزاد کشمیر میں مجاہدین کا ڈھانچہ بدستور قائم ہے: بھارتی آرمی چیف کا پھر الزام

نئی دہلی (اے این این) بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں مجاہدین کا ڈھانچہ بدستور قائم ہے،دراندازی کا خطرہ ختم نہیں ہوا، مجاہدین لوک سبھا کے الیکشن کے دوران حالات خراب ہو سکتے ہیں تاہم سرحدوں پر فوج چوکس ہے جو ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ سرحد پار آزاد کشمیر میں مجاہدین کا ڈھانچہ بدستور قائم ہے اور مقبوضہ کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں حملوں کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں دراندازی کا خطرہ ختم نہیں ہوا ہے اور آنے والے دنوں میں اس طرح کے خطرے میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا  کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں مقبوضہ جموں کشمیر میں مجاہدین حالات کو خراب کرنے کی کوششیں کر سکتے ہیں۔ اندرونی سلامتی کے لئے سرحد پار سے خطرے بدستور جاری ہیں۔ تاہم ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے فوج مکمل طور پر چوکس ہے۔ سرحد پار سے کی جا رہی دراندازی کی روک تھام کے لئے بھی فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن