یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ کی سکیورٹی پر مامور اے ایس آئی پراسرار طور پر ہلاک
لاہور ( نامہ نگار) سابق وزیراعظم سید یو سف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پرسکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والا اے ایس آئی محمد بوٹا پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ مذکورہ پولیس افسر کچا کماہاں روڈ کے علاقے میں اپنی رہائشگاہ پر مردہ پایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی کی ہلاکت ممنوعہ ادویات کے استعمال سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر موجود خاتون کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔