حکومت نے بدعنوانی ختم کرنے کیلئے دور رس اقدامات کئے: پرویز خٹک
پشاور (اے این این) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بدعنوانی ختم کرنے کیلئے دور رس اقدامات کئے ہیں۔ماضی میںپے درپے ایسی قیادت اور حکومتیں ملیں جنہیں عوام کی بجائے ذاتی مفادات عزیز رہے اور قومی خزانے کی لوٹ مار، کرپشن، کمیشن اور اقرباء پروری کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایڈمنسٹریشن سروس (ڈی ایم جی) گروپ کے 40 ویں بیچ کے زیر تربیت افسران کے بارہ رکنی وفد اور نوشہرہ و پشاور کے عمائدین کے دیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔