قومی اسمبلی کا اجلاس 24 فروری کو بلانے کا فیصلہ‘ وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی
اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کا اجلاس 24 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا‘ اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوا دی۔ یہ اجلاس 2 ہفتے تک جاری رہے گا جس میں طالبان کے ساتھ حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ 23 ایف سی اہلکاروں اور میجر جہانزیب کو شہید کرنے اور دہشت گرد حملوں کے خلاف ایک قرار داد مذمت بھی منظور کی جائے گی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار ایوان کو ملک میں امن عامہ کی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔