• news

قائم مقام صدر ایاز صادق سے خورشید شاہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد( نوائے وقت نیوز+ اے پی اے) قائم مقام صدر ایاز صادق سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خورشید شاہ اور ایاز صادق نے اتفاق کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا اہم قومی ایشوز پر موقف ایک ہے۔ خورشید شاہ نے قائم مقام صدر کو پی اے سی کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ملاقات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ خورشید شاہ نے ایاز صادق کو قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے قائم مقام صدر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات سے بھی آگاہ کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ ملکی بہتری کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن