سعودی چوغے میں ملبوس برطانوی ولی عہد کا رقص
جدہ (بی بی سی) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے سعودی عرب میں ثقافتی میلے کے دوران روایتی عرب لباس پہن کر اور تلوار سنبھال کر رقص کیا ہے۔ ریاض میں منعقدہ اس میلے میں شہزادہ چارلس نے سعودی شاہی خاندان کے ہمراہ ’عرضہ‘ نامی رقص میں حصہ لیا۔ اس موقع پر برطانوی ولی عہد روایتی عرب چوغے میں ملبوس تھے جسے ’ثوب‘ کہا جاتا ہے۔ چارلس مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اس دوران وہ سعودی عرب کے علاوہ قطر بھی جائیں گے۔ یہ ایک برس کے دوران شہزادے کا ان دونوں ممالک کا دوسرا دورہ ہے۔ ’عرضہ‘ نامی رقص میں عموماً سینکڑوں مرد اور نوجوان تلواروں کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔