• news

ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا مقدمہ مشرف کیخلاف درج کرانے کی درخواست دائر

 اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) پرویز مشرف کے خلاف ڈرون حملو ں میں مارے گئے افراد کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیدیا۔درخواست ایک شہری زاہد غنی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف نے جون2004 میں ڈرون حملوں کی اجازت دی۔ ڈرون حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن