• news

غازی عبدالرشیدکیس اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، چھوٹی عدالتیں یہ اہم کیس نہیں سن سکتیں‘ شہداء فاؤنڈیشن کا مؤقف

 اسلام آباد(وقائع نگار)لال مسجد کے شہداء فائونڈیشن کی جانب سے غازی عبدالرشید کیس کو سیشن کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت (آج) جمعرات کو ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ مقدمہ کی سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غازی عبدالرشید قتل کیس سیشن کورٹ سے عدالت عالیہ میں لایا جائے چونکہ چھوٹی عدالتیں یہ اہم کیس نہیں سن سکتیں۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا کیس بھی سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کیا تھا لہٰذا مقدمہ کی سماعت ہائی کورٹ میں کرنے کی استدعا منظور کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن