• news

امریکہ پاکستان میں ہوا سے چلنے والے بجلی گھر تعمیر کرے گا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے امریکی حکومت ہوا سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کرے گی جس سے ایک ہزار 750 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکہ پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مدد فراہم کریگا جس کے لئے امریکی الیکٹرک کمپنی جنرل الیکٹرک  پاکستان میں بجلی گھر کے لئے ٹربائین فراہم کریگی جس سے ایک ہزار 7 سو 50 میگا واٹ بجلی بنائی جا سکے گی۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے امریکی بنک او پی آئی سی سرمایہ کاری کریگا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ یہ پاور پروجیکٹ 2015ء کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن