• news

اسحاق ڈار، مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ‘یوتھ سکل ڈویلپمنٹ سکیموں کی منظوری

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیراعظم یوتھ پرو گرام کی چیئرپرسن مریم نوازشریف نے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم، فیس کی ادائیگی کی سکیم اور یوتھ سکل ڈویلپمنٹ سکیم کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے اور وزیراعظم قرض حسنہ سکیم اور وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ سکیم کے حوالے سے بہتر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات بدھ کو  وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی 5 سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ ان سکیموں میں وزیراعظم کی ہونہار طلباء کے لئے لیپ ٹاپ سکیم،  طلباء کے لئے فیس کی ادائیگی کی سکیم، سکل ڈویلپمنٹ سکیم، قرض حسنہ سکیم اور یوتھ انٹرن شپ سکیم شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن