سٹاک مارکیٹوں میں مندا جاری‘ سرمایہ کاری میں 19 ارب سے زائد کمی‘ 100 انڈیکس 25686 پوائنٹس پر بند
کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر/کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 197.45 پوائنٹس کی کمی سے 25686.93 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب 42کروڑ روپے کمی رہی۔ بدھ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 197.45 پوائنٹس کی کمی سے 25686.93 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 57 لاکھ 62 ہزار 770 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 59 کروڑ 74 لاکھ 72 ہزار 661 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 62 کھرب 90 ارب 65 کروڑ 60 لاکھ 41 ہزار 179 روپے سے کم ہو کر 62 کھرب 71 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ 6 ہزار 920 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 92 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 22 لاکھ 19 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر101 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 16 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔23 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 62 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس20.80 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4891.50 پر بند ہوا۔