10 ماہ میں پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 50 ہو جائے گی
لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کے پاس اس وقت قابل پرواز 32 طیارے ہیں آنیوالے 10 ماہ میں یہ تعداد بڑھ کر 50 لاکھ تک جا پہنچے گی۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پاس اس وقت امریکہ، کینیڈا اور یورپ تک جانیوالے 9 بوئنگ 777 طیارے موجود ہیں جبکہ 3 جمبو نونگ 747 طیارے ہیں جو کہ عمرہ اور حج پروازوں پر استعمال ہوتے ہیں جبکہ بوئنگ 737 تین طیارے ہیں جبکہ فوکر طیاروں کو گرائونڈ کئے جانے کے بعد خریدے گئے 7 اے ٹی آر طیاروں میں سے اب 6 اے ٹی آر طیارے مقامی چھوٹے روٹوں پر استعمال ہو رہے ہیں جبکہ گیارہ ائر بس اس کے علاوہ ہیں جو اندرون ملک اور گالف ممالک تک جاتی ہیں ان 32 اپنے طیاروں کے علاوہ ترکی سے لیز پر حاصل کئے گئے 4 بوئنگ 737 بھی اس وقت استمال ہو رہے ہیں جبکہ پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ کیلئے اخبار اشتہار دیا جا چکا ہے 4 بوئنگ 777 طیارے لانگ لیز پر لئے جا رہے ہیں نشستوں والے 4 اے ٹی آر اس کے علاوہ ہیں جو آئندہ چند ماہ میں بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔