• news

کنٹریکٹ ملازمین فارغ کرنے کی بجائے مستقل کئے جائیں: خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (آن لائن+ نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  سید خورشید شاہ نے سرکاری محکموں سے کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان ملازمین کو فارغ کرنے کی بجائے ان کی مستقلی کا اعلان کرے۔ انہوں نے یہ بات  وزیراعظم محمد  نواز شریف کو لکھے گئے ایک  خط میں کہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے نام  اپوزیشن لیڈر کے خط میں ان کا  کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف نہ کیا جائے بلکہ انہیں مستقل کیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے بیروزگاری بڑھے گی اور ملک کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑیگا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے اقدامات نہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روزگار چھیننے کے بجائے روزگار دینے پر یقین رکھتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن