منور حسن کا طالبان کی وحشت و بربریت کی حمایت کرنا انسانیت دشمنی ہے: متحدہ
کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کی جانب سے طالبان کی حمایت میں کی جانے والی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی وحشت وبربریت کی حمایت انسانیت دشمنی ہے۔ طالبان نے فوج کے جواں سال میجر جہانزیب کو شہید کر دیا لیکن منور حسن کو اس پر کوئی دکھ نہیں ہوا، حتیٰ کہ طالبان دہشت گردوں نے اپنی قید میں موجود ایف سی کے جوانوں کو انتہائی بیدردی سے ذبح کر دیا اور ان کی سربریدہ لاشوں کو سڑک پر گھسیٹا لیکن منور حسن اس درندگی اور وحشت و بربریت کی مذمت کرنے سامنے نہیں آئے اور منصورہ میں آرام سے بیٹھے رہے لیکن آج جب پاک فوج نے ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے تو منور حسن سراپا احتجاج ہو گئے ہیں اور پریس کانفرنس کر کے فوج کی کارروائی پر فوج اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
متحدہ