• news

متحدہ بوری بند لاشوں کی موجد، منور حسن سے متعلق بیان قابل مذمت ہے: جماعت اسلامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اس بیان جس میں کہا گیاہے کہ ’’سید منور حسن کی طالبان کی حمایت انسانیت دشمنی ہے اور منور حسن بے دردی سے ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت نہیں کرتے‘‘ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید منور حسن نے ہمیشہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ قومی پریس میں ان کے بیانات تواتر کے ساتھ شائع ہو رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا ایم کیو ایم کو قتل و غارت گری پسند ہے اور وہ بوری بند لاشوں کی موجد ہے۔ کراچی آج آگ و خون میں ایم کیو ایم کی وجہ سے نہلایا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں امن و امان چاہتی ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی حامی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن