• news

نائن الیون کے بعد افغانستان کیخلاف جنگ امریکہ کی غلطی تھی: امریکی عوام

واشنگٹن (آن لائن) اکثریتی امریکی شہریوں نے افغان جنگ کو امریکہ کی غلطی قرار دے دیا۔ گیلپ کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے دوران 49 فیصد شہریوں نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد افغانستان کیخلاف جنگ شروع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور یہ امریکی انتظامیہ کی غلطی تھی۔ اس سے قبل 2004ء میں کئے گئے ایک سروے میں صرف 25 فیصد امریکیوں نے اس جنگ کو غلطی قرار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن