• news

علی گیلانی پر بھارت کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام، بھارتی عدالت 4 مارچ کو سماعت کرے گی

نئی دہلی (کے پی آئی)  کل جماعتی  حریت  کانفرنس (گ)  کے چیئرمین سید علی گیلانی سمیت 4افراد   پر بھارت  کے  خلاف  نفرت پھیلانے پر ایف آئی آر درج کرنے کے سلسلے میں نئی دلی کی ایک عدالت نے اپنا فیصلہ 4مارچ تک موخر کردیا۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ وجیتا سنگھ کی عدالت میں آج اس کیس کی سماعت ہونی تھی لیکن جج رخصت پر چلی گئی تھیں، لہٰذا سماعت 4مارچ تک ملتوی کی گئی۔ اس سے قبل کی سماعت میں عدالت نے اْن دو درخواستوں پر 19فروری کو سنانے کا فیصلہ کیا تھا، جو گیلانی اور مزید 4افراد کیخلاف عدالت میں پیش کی گئی تھی۔ اس میں گیلانی پر الزام لگایا گیا ہے کہ اْس نے ملک کی سالمیت اور اس کے رہنے والوں کی سکیورٹی کو اپنے بیانوں کے ذریعے نفرت پھیلانے کی کوشش کی  جس کے نتیجے میں اْن کیخلاف مقدمہ دائرکیا جائے۔ جن دیگر 3 افراد کیخلاف کورٹ میں شکایت درج کرائی گئی ہے، اْن میں محمد اشرف صحرائی، مسرت عالم بٹ اور غلام نبی سمجھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن