پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہو گا
لاہور (آئی این پی) پنجاب بھر کی صنعتوں کو معطل کی جانے والی گیس کی فراہمی کا سلسلہ (آج) جمعہ سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے گذشتہ ہفتے پنجاب بھر کی صنعتوں کو معطل کی جانے والی گیس کی فراہمی آج سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔