پشاور: شمع سینما پر حملہ کرنے والا ایک دہشت گرد گرفتار، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا، تعلق خیبر ایجنسی سے ہے
پشاور (نوائے وقت نیوز) شمع سینما پر حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ دہشت گرد سینما پر دستی بم حملے کے دوران زخمی ہو گیا تھا۔ زخمی دہشت گرد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔