مذاکراتی عمل کے 19 روز، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 172 افراد جاںبحق ہوئے: نجی ٹی وی
اسلام آباد (آئی این پی) طالبان سے مذاکراتی عمل شروع ہوئے 19روز مکمل ہوگئے‘ اس دوران دہشت گردی کی شدید لہر میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 172 افراد جاںبحق ہوئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تیرہ پولیس اہلکاروں اور ایف سی کے 23اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔