• news

عبدالرشید قتل کیس کی سماعت جلد کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد ( آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کے الزام میں درج مقدمہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی جلد سماعت کے لئے دائر درخواست خارج کر دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی نے سماعت کی تو لال مسجد شہداء فائونڈیشن کی طرف سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر فاضل جسٹس نے درخواست کی پیروی نہ کرنے پر خارج کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن