شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل نے شاہ زیب کے ویزے کا مسئلہ حل کر لیاامریکہ میں علاج کیلئے قیام کر سکے گا: بھائی
شکاگو (نوائے وقت نیوز) امریکہ میں زیر علاج پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے امریکہ میں علاج اور قیام کے لیے سفارتی حل تلاش کر لیا گیا۔شاہ زیب کے بھائی شاہ ریز باجوہ نے غیرملکی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل نے ویزے کا مسئلہ حل کر لیا ہے اور اب شاہ زیب علاج کے لیے امریکہ میں قیام کرسکیں گے۔ شاہ ریز نے کہا کہ شاہ زیب کے علاج پرساڑھے3لاکھ ڈالرخرچ ہوں گے اور سکول ایکس چینج پروگرام کی انشورنس کمپنی علاج کے اخراجات اٹھائے گی۔ شاہ زیب باجوہ امریکی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ ادھر ہسپتال ترجمان کے مطابق شاہ زیب کی حالت میں بہتری آئی ہے۔امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے کہا ہے شاہ زیب باجوہ کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہیں امریکی محکمہ خارجہ نے شاہ زیب کے ویزا معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔