• news

سبی میلہ گرائونڈ پر چوتھی کلاس کا طالب علم بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، موقع پر جاں بحق

سبی (آئی این پی) سبی میلہ گراؤنڈ پر چوتھی کلاس کا طالب علم بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، موقع پر جاں بحق، سبی وگردونواح میں سکیورٹی سخت       کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سبی میلے گراؤنڈ میں چوتھی جماعت کا طالب علم سید صادق شاہ ولد سید روشن شاہ سائیکل پر سوار ہوکر کرکٹ کھیلنے کے شوق میں چاکر خان اسٹیڈیم گیا جہاں سے وہ سبی میلے کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے انتظامات کو دیکھنے کے لئے میلہ گراؤنڈ گیا لیکن جب وہ سرکس کے قریب پہنچا تو نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین چھپائی ہوئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے باعث بارودی سرنگ  زور دار دھماکہ سے پھٹ گئی جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ کے باعث سید صادق شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا دھماکہ کے بعد علاقہ کو پولیس سیکیورٹی فورسز نے گھیر میں لے کر تفتیش شروع کردی جبکہ جاں بحق ہونے والے کی لاش کو سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن