• news

گجرات: سابق کونسلر بیوی بچوں سمیت چھت پر چڑھ کر فائرنگ کرتا رہا

گجرات (نامہ نگار) گجرات سے 30کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع گائوں بھاگووال میں پولیس سے انصاف نہ ملنے پر سابق کونسلر چوہدری قمر عباس اپنے بیوی بچوں سمیت گھر کی تیسری منزل پر چڑھ گیا اور وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا جس  کے بعد پولیس کی بھاری نفری  موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزم سے مسلسل چھ گھنٹے مذاکرات کرتے رہے جبکہ ملزم نے پولیس کی ایک بھی نہ سنی۔ پولیس ملازمین جب اس کے گھر کے گیٹ کے پاس آئے تو اس نے پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی پولیس بھی اس کے قریب جانے سے ڈرتی رہی جبکہ ق لیگ کے رہنما چودھری گل شہزاد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی بیوی کے فون پر رابطہ کیا تو اس چھ گھنٹے چلنے والے مذاکرات میں گل شہزاد کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اس کی یقین دہانی پر ملزم قمر عباس نے خود کو اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن