• news

ہنگامے میں بھارتی راجیہ سبھا نے بھی تلنگانہ ریاست کے بل کی منظوری دیدی

نئی دہلی(این این آئی+ اے ایف پی) بھارتی لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا (سینیٹ)نے بھی شدید مخالفت کے باجود ریاست آندھراپردیش کو تقسیم کرکے نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کا بل منظور کر لیا،الیکشن سے صرف چند روز قبل ہی حکمران جماعت کانگریس کی جانب سے پیش کیے گئے بل پر رائے شماری کے موقع پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا تھا،اجلاس 9  مرتبہ ملتویٰ کرنا پڑا، بل کی کاپیاں پھاڑ دی گئی۔  آندھرا پردیش کے  ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن