آواران: ایف سی کا آپریشن، بی ایل ایف کا اہم کمانڈر گرفتار، پاکستان مخالف لٹریچر، کتابیں، رسالے اور تصاویر برآمد
آواران (ثناء نیوز) آواران کی تحصیل جھاو میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ شرپسندوں کو جاں بحق کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بی ایل ایف کے اہم کمانڈر کو بھی گرفتار کرلیا گیا،ایف سی نے جھاو کے پہاڑی سلسلے میں غاروں سے پاکستان مخالف لٹریچر، کتابیں، رسالے اور تصاویر کے علاوہ کلاشنکوفیں، واکی ٹاکی اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں۔