معتصم آغا کی قیادت میں امارات میں امن مذاکرات جاری‘ افغان طالبان کا اظہار لاعلمی
دبئی، کابل (آن لائن) افغان امن کونسل اور افعان طالبان کے سابق وزیر معتصم آغا جان کی قیادت میں امن مذاکرات متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں تاہم افغان طالبان نے مذاکرات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جہادی کوششوں کے خلاف اور امریکہ کا مفاد قرار دیا ہے۔دبئی سے معتصم آغا جان کے قریبی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ افغان امن کونسل کے وفد میں دو ارکان حاجی دین محمد اور فضل کریم ایمک کے علاوہ کونسل کے دفتر کے ایک سینیئر اہلکار معصوم ستنکزئی شامل ہیں۔دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی نے دبئی کے امن عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔