کابل: غیر ملکیوں کے گیسٹ ہائوس پر خود کش حملہ، سکیورٹی گارڈ ہلاک
کابل (اے پی پی+اے ایف پی+آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں سرکاری گیسٹ ہائوس کاسکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور سرکاری گیسٹ ہائوس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جہاں غیر ملکی مقیم تھے۔ سیکیورٹی گارڈ کے روکنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ افغا ن طالبان کے ایک رکن نے دعوی کیا ہے کہقیدیوں کے تبادلے پر امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات ہو چکے ہیں۔