وزیر پٹرولیم کی پرویز خٹک کو پاور پراجیکٹس کو گیس فراہمی کی یقین دہانی
پشاور (آئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے خیبر پی کے کے قدرتی وسائل پر صوبے کا آئینی حق تسلیم کرتے ہوئے صوبے میں قائم ہونے والے تمام پارو پراجیکٹس کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ یہ یقین دہانی انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور آمد پر خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کرائی۔