پنجاب حکومت نے 75 مقامات پر پھاٹک لگانے کیلئے ریلوے کو 63 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی
لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت کے صوبے کے 75 مقامات پر ریلوے پھاٹک لگانے کیلئے ریلوے کو 63 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 1900 سے زائد ایسی کراسنگ ہے جہاں پھاٹک موجود نہیں ہے اور ریلوے حکام نے دیگر صوبوں میں سے بھی کئی بار رابطہ کیا ہے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہ ملا تاہم پنجاب حکومت نے ریلوے حکام کو 63 کروڑ کی ادائیگی کر دی ہے ۔