میرانشاہ میں پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا ‘18 ماہ کے سدیس فاطمہ اور خیر اللہ میں وائرس کی تصدیق
میران شاہ (ثناء نیوز)شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ سے3 نئے پولیو کیس سامنے آگئے۔ اٹھارہ ماہ کے سدیس، فاطمہ اور ایک سال کے خیر اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال فاٹا سے اب تک سترہ نئے پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد پچاس سے زائد ہوگئی ہے،کالعدم تحریک طالبان نے ڈرون حملوں کے بعد جون 2012ء سے شمالی وزیرستان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر پابندی لگادی تھی جو تاحال برقرار ہے۔