• news

مذاکرات اب بھی لیٹ نہیں ہوئے، گیند طالبان کے کورٹ میں ہے: چودھری سرور

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ بال اب طالبان کی کورٹ میں ہے، مذاکرات اب بھی لیٹ نہیں ہوئے، دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ لاہور میں گذشتہ روز گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر شک نہیں کرنا چاہئے، طالبان سے مذاکرات جاری ہوں اور ہم نعشیں اٹھاتے پھریں یہ قبول نہیں۔ طالبان دہشت گردی بند کر دیں تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن