برطانوی کرکٹ کلب نے موبی لنک کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
مریدکے(نامہ نگار)پاکستان کا دورہ کرنے والی برطانوی کرکٹ کلب نے ساتویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد موبی لنک کو 2وکٹوں سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم کے آل راؤنڈر زبیر احمد نے ناقابل یقین سنیچری سکور کرکے اپنی ٹیم کی یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کر دیا۔ غیر ملکی ٹیم اپنے دورے کا آخری میچ آج ہفتہ کی صبح پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیل کر اتوار کی صبح وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔موبی لنک کی ٹیم نے مقررہ 30 اووروں میں 6 وکٹوں پر 243 رنز بنائے۔ بونٹی کلب انگلینڈ نے ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا۔ آخری میچ آج ہفتہ کی صبح پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد اتوار کی صبح واپس وطن روانہ ہو جائے گی۔