پاکستان سپورٹس بورڈ بھی کھیلوں کا میلہ سجائے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سپورٹس گالا منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ انٹربورڈ کمیٹی نے 22 سے 27 فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2014ء کا انعقاد کیا جائے گا۔ سپورٹس گالا میں 26 بورڈز سے 2 ہزار 6 سو مرد و خواتین کھلاڑی مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں حصہ لیں گے۔