پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ :جنوبی افریقہ 423 رنز پر آؤٹ، ڈویلیئرز، ڈومینی کی سنچریاں
پورٹ ایلزبتھ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم 423 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اے بی ڈویلیئرز 116 اور جے پی ڈومینی 123 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایلگر نے 83، ڈوپلیسی نے 55 رنز بنائے۔ نیتھن لیون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے جواب میں پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لئے۔ روجرز 5، ڈولان 8، مارش صفر اور کپتان مائیکل کلارک 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر 65 اور لیون 12 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ فلینڈر اور پارنیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔