• news

فیصل آباد اور پاکپتن میں 2 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد + پاکپتن (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) فیصل آباد اور پاکپتن میں 2 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیصل آباد میں محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ گڑھ کے محنت کش محمد ارشاد کی جواں سالہ بیٹی گلناز کھیتوں میں کام کاج میں مصروف تھی اسی دوران ملزم امیر علی وہاں پہنچ گیا اور اسے دبوچ کر زبردستی فصل کماد کی اوٹ میں لے گیا جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں پاکپتن میں اوباش نوجوان نے پانچ ساتھیوں کی مدد سے دوشیزہ کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گائوں 16/SP کے اسحاق کے گھر صابر نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ گھس کر  اس کی بیٹی کو اغوا کر کے کمیروالا لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موقع ملنے پر لڑکی بھاگ کر گھر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن