• news

اکاؤنٹنٹ جنرل طاہر محمود نے اپنی جبری رخصت کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں اکاؤنٹنٹ جنرل طاہر محمود نے جبری رخصت کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی‘ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اربوں روپے کی کرپشن کے تین ریفرنس نیب میں بھجوانے کی سزا مجھے دی گئی  میرے خلاف بدعنوانی اور کرپشن کا الزام غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں مجھے صرف نیب میں ریفرنس بھیجنے کی سزا دی گئی۔  گزشتہ روز دائر کی گئی درخواست میں وفاق، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری کامرس، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور انکوائری آفیسر راجہ عباس رفیق کو فریق بنا یا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی نے اکاؤنٹنٹ جنرل کو جبری رخصت پر بھیجنے کے حکومتی فیصلے کو  درست قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کر دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن