پاک افغان مشترکہ اقتصادی فورم کا دو روزہ اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (آن لائن)پاک افغان مشترکہ اقتصادی فورم کا دو روزہ اجلاس آج ہفتہ سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان مشترکہ اقتصادی فورم کا دو روزہ اجلاس آج ہفتہ سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا جس میں ایف بی آری کے چیئرمین طارق باجوہ کے علاوہ افغان حکام بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ فورم میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور کنہار ڈیم پر مشترکہ پاور پلانٹ کی تعمیر پر بات ہوگی جبکہ پشاور تا کابل موٹروے کی تعمیر سے متعلق بھی ضروری امور طے کئے جائیں گے۔