• news

ننکانہ: سکھوں نے مذہبی تہوار ’’ساکا‘‘ منایا، سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بھرپور شرکت

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پاکستان میں مقیم سکھ کمیونٹی نے 21 فروری 1921 کو 150 سے زائد سکھوں کو قتل اور زندہ جلائے جانے کے واقعے کے خلاف اپنا مذہبی تہوار ساکا(SAKA) گوردوارہ جنم استھان میں منایا اس سلسلہ میں پاکستان سکھ گودروارہ پربندھک کمیٹی اور سکھ سنگت آف پاکستان کے زیر اہتمام گوردوارہ جنم استھان میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار شام سنگھ، گوردوارہ جنم استھان کے ہیڈ گرنتھی اور سکھ کمیونٹی کے رہنما سردار جنم سنگھ ویر جی، پاکستان سکھ سنگت کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ گوپی، محکمہ اقاف بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری خالد محمود، سائوتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان ضلع ننکانہ صاحب کی پروگرام آفیسر گلناز رانا، سکھ سنگت آف پاکستان کے عہدیداران اور سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن