• news

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے لٹر تک کمی کا امکان اوگرا نے سفارشات تیار کرلیں

اسلام آباد (آئی این پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لٹر تک سستا کرنے کی سفارشات تیار کرلی ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 53 پیسے، ہائی آکٹین 3 روپے 50 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 51 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 47 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لٹر کمی کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات 27 فروری کو وزارت پٹرولیم کو ارسال کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن