پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا‘ حکومت سودی نظام ختم کرے: منسوب رحیمی
لاہور (پ ر) جامعہ ترتیل القرآن چوہان روڈ کے زیراہتمام جامع مسجد سعدیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منسوب احمد رحیمی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ اسلامی نظام کیلئے ہمیں اپنی زندگیوں پر قرآن و سنت کا عملی نفاذ کرنا ہوگا۔ اسلام نے زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ دیا ہے جسے چھوڑ دینے کی وجہ سے ملک و قوم مشکلات کا شکار ہے۔ حکومت سودی نظام کا خاتمہ کرے تاکہ پاکستانی معیشت غیروں کے چنگل سے نکل سکے۔