طالبان خلوص نیت سے بات کریں تو امن سمجھوتہ ہوسکتا ہے: شازیہ مبشر
کاہنہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء ممبر قومی اسمبلی شازیہ مبشر اقبال نے کہا ہے وزیر اعظم ڈاکٹر نواز شریف نے ملک اور قوم کی سلامتی کی خاطر طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کیئے طالبان خلوص نیت سے تمام دہشت گردی چھوڑ کر حکومت کے ساتھ بات چیت کرے تو امید ہے حکومت کے ساتھ امن سمجھوتا ہو سکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک وقوم کی سلامتی کی خاطرکسی حد تک بھی جانا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹے گی سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک آج بدقسمتی سے بارود کے ڈھیروں پر بٹھا ہوا ہے پاکستان میں دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔