دہشت گردی کے ناسور کو پھیلنے دینا اجتماعی خودکشی ہے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ ادارہ صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو پھیلنے کا مزید موقع دینا اجتماعی خُود کشی ہے، آپریشن کے بغیر ملک بچانا ممکن نہیں رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں دہشت گردی کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک اَمر یہ ہے کہ طالبان کی طرف سے نہایت ظالمانہ کاروائیوں کی ذمّہ داری قبول کرنے کے باوجود بھی انکے حامیوں کا پھر کسی اور خُفیہ ہاتھ کے پلڑے میں سارافساد ڈالنا نہایت افسوس ناک ہے۔شریعت کے نام پراَنانیت کو تسکین دینے والوں کا اور خون خرابہ کرنے والوںاورپاکستان کے آئین کو غیر اسلامی قرار دینے والوں کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔