شاہراہ قائداعظم پر جلسے جلوسوں پر پابندی کو یقینی بنایا جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے کہا ہے کہ شاہراہ قائداعظم پر دفعہ 144 کے باوجود جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں جس کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تاجروں کا کاروبار بھی متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ قائداعظم پر جلسے جلوسوں پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔