مسلمان اپنے دلوں میں اخلاص و صلہ رحمی پیدا کریں: مولانا عبدالقیوم ظہیر
لاہور( خصوصی نامہ نگار) مسلمان اپنے دلوں میں نفرتوں، نفاق کی بجائے اخلاص، صلہ رحمی ، عاجزی و انکساری پیدا کریں۔ اللہ تعالیٰ کو انسانوں کی خوب صورتی سے زیا دہ دلوں کا ایمان اور خلوص پسند ہے۔ ایمان کا تعلق دل سے ہے جب تک دل میں ایمان نہیں ہو گا تب تک انسان مکمل مومن نہیں بن سکتا۔ مسلمان اپنے دلوں کو قرآن و سنت، اللہ اور اُس کے رسول کریم ﷺ کی تعلیمات سے منور کریں۔