• news

ایرانی قوم امریکیوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی:آیت اللہ جنتی

تہران(اے پی اے)ایران کے مذہبی رہنما علامہ آیت اللہ احمد جنتی نے امریکہ  کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے سنگین مضمرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے واشنگٹن سے تعلقات قائم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "امریکہ  سے دوستی کرنے والوں کی تمنائیں ادھوری رہیں گی اور وہ مایوس ہوں گے۔"تہران میں خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ احمد جنتی کا کہنا تھا کہ "میں جانتا ہوں کہ کْچھ لوگوں نے امریکہ  کے ساتھ دوستی کے فروغ کے لیے ایک خفیہ نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔ میں ایسے امریکی نواز حلقوں کو بتاتا ہوں کہ ہماری قوم امریکیوں کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔ اس لیے جو لوگ امریکی گود میں بیٹھنا چاہتے ہیں وہ ایران اور امریکہ  میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔ جب تک ہماری قوم اور عظیم مرشد اعلیٰ امریکہ  کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا متفقہ فیصلہ نہیں کرتے تب تک کسی دوسرے گروپ کو کامیابی نہیں ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن