گیارہ ماہ میں میٹرو بس منصوبے کی تکمیل خطے میں تاریخی حیثیت رکھتی ہے: بھارتی صحافی
لاہور (خصوصی رپورٹر) کولکتہ (بھارت) سے آئے ہوئے صحافیوں کے 13 رکنی وفد نے لاہور میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے اقدامات اور مختلف مقامات پر میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا دورہ ان کے لئے ناقابل فراموش ہے۔ میٹرو منصوبے کی گیارہ ماہ میں تکمیل، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ اور لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن جیسے منصوبوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور وزیراعلیٰ کے صوبے کی ترقی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔