مسلم آبادی میں مسلسل اضافہ، ہندو اقلیت بننے سے بچنے کیلئے زیادہ بچے پیدا کریں، وشوا ہندو پریشد
بھوپال (اے پی اے) بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے رہنما اشوک سنگھال نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں بسنے والے ہندوؤں کو اپنے ہی ملک میں اقلیت بننے سے بچنا ہے تو انہیں زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے ہوں گے، مسلم آبادی میں مسلسل اضافہ خطرناک ہے۔